ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اتر پردیش : سی ٹی ای ٹی میں نقل کرانے والے گروہ کے سرغنہ سمیت سات افراد گرفتار

اتر پردیش : سی ٹی ای ٹی میں نقل کرانے والے گروہ کے سرغنہ سمیت سات افراد گرفتار

Mon, 01 Feb 2021 12:18:55    S.O. News Service

لکھنؤ،یکم فروری (ایس او نیوز؍ یواین آئی  ) اتر پردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن دہلی کی جانب سے منعقدہ سینٹرل ٹیچرس الجیبلٹی ٹیسٹ (سی ٹی ای ٹی) -2021 کے امتحانات میں نقل کرانے والے گروہ کے سرغنہ اور سالور (حل کرنے والا) سمیت 07 افراد کو آج گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ٹی ایف کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔

ایف ٹی ایف کے ترجمان نے بتایا کہ الہ آباد (پریاگ راج) میں کرنل گنج کے علاقے میں سائنس فیکلٹی فٹ بال گراؤنڈ گیٹ کے نزدیک سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن دہلی کی جانب سے سینٹرل ٹیچرس الجیبلٹی ٹیسٹ (سی ٹی ای ٹی) -2021 کے تحت دو شفٹوں میں امتحانات منعقد کئے جا رہے ہیں ۔

اس سلسلے میں امیدواروں کو لالچ دے کر رقم وصول کرنے کی کوشش اور سوالنامہ لیک کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف موثر کارروائی کرنے کے لئے ایس ٹی ایف کو اطلاعات اکٹھا کر کے سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔

انہوں نے بتایاکہ ہدایت کے تحت ایس ٹی ایف کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ نیرج کمار پانڈے کی نگرانی میں الہ آباد کے فیلڈ یونٹ کی طرف سے نوٹیفیکیشن کے تحت کا کاروائی کی جا رہی تھی ۔ اس سلسلے میں انسپکٹر اتل کمار سنگھ کی سربراہی میں ایک ٹیم شہر الہ آباد علاقے میں مجرمانہ اطلاعات اکٹھا کرنے میں مصروف تھی کہ مخبر کے ذریعہ یہ اطلاع موصول ہوئی کہ کے پی ہائیر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ الہ آباد میں دو سالور اور اندرا گاندھی ڈگری کالج رام پور، گھورکھپور میں ایک سالور (پراکسی امیدوار) سی ٹی ای ٹی امتحان میں اصل امیدواروں کی جگہ غلط طریقے سے امتحان دے رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ایس ٹی ایف کی ٹیم نے مئو کے رہنے والے پرشانت سنگھ ، جو اس وقت گورنمنٹ انٹر کالج امروہہ میں ٹیچر ہے کے علاوہ دھرمیندر سنگھ ، جو اس وقت پرائمری اسکول اسری، رائے بریلی میں ٹیچر کے علاوہ شیو پوجن پٹیل سالور جو اس وقت آر ایس پی ایل ہری دوار میں انجنیئر کے علاوہ امروہہ کے ایک نجی اسکول میں ٹیچر منیش کمار چوہان ، سالور دیوریا ساکن آدتیہ ، فتح پور کی رہنے والی پوجا دیوی سالور جو اس وقت پرائمری اسکول امولی بندکی فتح پور میں ٹیچر ہیں اس کے علاوہ سالور یتیندر کمار سنگھ ساکن گوپال گنج کو گرفتار کر لیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتارشدہ ملزمان کے قبضے سے سی ٹی ای ٹی امتحانات سے متعلق 07 امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ، دو رجسٹریشن فارموں کی فوٹو کاپی ، 43 موبائل اسکرین شاٹس ، تین آدھار کارڈ اور موبائل فون ، چار لاکھ روپے مالیت کے چیک ، تین گاڑیاں اور 13500 روپے برآمد ہوئے ہیں ۔


Share: